ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش نے فیروزپور روڈ کو وینس میں بدل ڈالا، واسا والے مصروف ترین سڑک کے قریب نہیں پھٹکے

Ferozepur road, Rain water problem, Lahore rains, city42 , WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: فیروز پور روڈ جمعہ کےروز بارش سے وینس بن گیا۔ لٹن روڈ، قرطبہ چوک اور دیگر ملحقہ علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے اور لہوریوں کو کچھ خرچ کئے بغیر وینس کی سیر کرنے کی سہولت مل گئی۔  بارش کا پانی بڑوں کے لئے مصیبت بنا رہا لیکن بچے اس پانی میں نہاتے رہے اور خوب مزے کرتے رہے۔

واسا نے اس اہم شاہراہ پر بارش کا پانی نکالنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی۔  بارش کا پانی جن نشیبی علاقوں مین زیادہ تھا وہاں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو رہی تھیں جس کے سبب عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

صبح سویرے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش تو کچھ دیر بعد رک گئی لیکن سڑک پر بارش کا پانی شام تک جوں کا توں  دکھائی دیا۔ ٹریفک کے اہلکار سڑک پر ٹریفک کو چالو رکھنے کے لئے دن بھر کوشش کرتے رہے۔ ٹریفک والوں کے سوا کسی سرکاری ادارہ کے اہلکار سڑک پر دکھائی نہیں دیئے۔