بھاٹی چوک، دربار روڈ کی سڑکوں پر پانی نکالنے میں واسا کی عدم دلچسپی

13 Jul, 2024 | 01:13 AM

ثمرہ فاطمہ:  دربار روڈ بھائی چوک کی سڑکیں بھی بارش  کے پانی کی نذر ہو گئیں۔مین سڑک کے دونوں اطراف بارشی پانی جمع ہے جس میں شہریوں کی گاڑیاإ، موٹر سائیکلیں اور چاند گاڑیاں بند ہو رہی ہیں۔  واسا انتظامیہ اس سڑک اور اطراف میں جمع پانی کو نکالنے میں ناکام ثابت ہوئی۔

دربار روڈ پر بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ  جب بھی بارش ہوتی ہے اس علاقہ کا یہ ہی حشر ہوتا ہے۔  بارش کا پانی اکٹھا ہونے سے سارا علاقہ  تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ 

 جمعہ کے روز کچھ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔   بارش کا پانی سڑک کے اطراف موجود دوکانوں میں بھی جانے لگا تو کئی دوکاندار دوکانیں بند کر کے گھر چلے گئے۔  بارش کے پانی میں لوگوں کی گاڑیاں بھی بند ہوتی رہیں جنہیں وہ دھکا لگا کر ورکشاپوں تک لے جاتے رہے۔


سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی  بری طرح متاثر ہوئی لیکن واسا کے اہلکار اس سڑک پر جمع پانی کو نکالنے کے لئے شام تک حرکت میں نہیں آئے تھے۔ 

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں واسا کے کیمپ لگے ہوئے ہیں لیکن شہریوں کی مدد کے لئے آیا کوئی نہیں۔ 

مزیدخبریں