جمعہ کی بارش؛  جناح ہسپتال بھی پانی میں ڈوب گیا

13 Jul, 2024 | 12:43 AM

عظمت مجید:  جناح ہسپتال اورگردونواح میں بھی وقفےوقفےسےبارش کے نتیجہ میں پانی ہر طرف جمع ہو گیا۔
ایمرجنسی،اوپی ڈی اورایم ایس آفس کےسامنے بھی پانی جمع رہا۔ پانی جمع ہونےسےمریضوں اورلواحقین کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

ہسپتال کے عملے اور مریضوں کا کہنا تھا کہ شہر کے کاروباری اور رہائشی علاقوں سے زیادہ اہم ہسپتال ہیں۔ ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے  یہاں جمع ہونے والے بارش کے پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالنے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ 

مزیدخبریں