ویب ڈیسک: محرم الحرام کی آمد پر ماڈل ٹاون ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ آپریشنز ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی جاری ہے۔ حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد،گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ کاہنہ، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، نصیرہ آباد، اچھرہ میں سرچ آپریشنز جاری ہے۔ اس کے علاوہ غالب مارکیٹ، شادمان، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد، فیصل ٹاون میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ گھروں،کرایہ داروں،ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز،دکانوں، گوداموں کو چیک کیا گیا۔ سپروائزری افسران اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں،عدم تصدیق پر کاروائی عمل میں لائی جائے، لاہور پولیس امن و امان، شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔