ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکٹری جنرل اور سابق پارلیمنٹیرئن اویس لغاری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اویس لغاری نے وزیرِ اعظم کو آئی ایم ایف کے معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور انکی قیادت میں معاشی ٹیم کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا.
اویس لغاری نے وزیرِ اعظم کو غریب دوست بجٹ اور معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں کی شمولیت پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.