اجوکا تھیٹر کا ڈراما ڈورا کا انتظار الحمرا کے اسٹیج پر پیش کر دیا گیا

13 Jul, 2023 | 09:59 PM

زین مدنی حسینی: الحمرا آرٹ سینٹر میں سٹیج ڈراما’’ ڈورا کا انتظار‘‘ پیش کیا گیا۔ نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پر شائقین نے بھرپور داد دی۔

ڈرامے کی کہانی میں ٹیکسٹائل ملوں میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کواجاگر کیا گیا ہے۔
اجوکا تھیٹر اور جی آئی زیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر  کے ہال نمبر 2میں سٹیج ڈراما’’ ڈورا کا انتظار‘‘  کےسپیشل شو  کو تھیٹر شائقین کی کثیر تعداد نے دیکھا۔

ڈرامے کی کہانی میں فیکٹریوں اور خاص طور پر ٹیکسٹائل ملوں میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کواجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار شاہد محمود ندیم کا کہنا ہے کہ لیبر کے مسائل کو ڈرامے کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں کام کرنے والے فنکار بھی پر اپنیفارمنس پر خوش نظر آئے۔

اجوکا تھیٹر کا یہ ڈراما  جمعرات کے روز الحمرا میں پہلی دفعہ پیش کیاگیا جسے اب مختلف شہروں میں دکھایا جائے گا ۔
 
 
 

مزیدخبریں