(ویب ڈیسک)سمن آباد کے علاقے میں بچوں کی لڑائی کا انجام،نوجوان کو سر میں گولی مار دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں بچوں کی لڑائی خوفناک صورتحال اختیار کر گئی، لڑائی کے دوران نوجوان کے سر میں گولی مار دی گئی،گولی لگنے کے بعد نوجوان خون میں لت پت پڑا رہا۔بعدازاں نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔