ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی اصلاحات کا 99 فیصد کام مکمل ہو گیا، وزیرقانون کا پارلیمانی کمیٹی اجلاس کےبعد اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہو گیا۔اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر  آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی اصلاحات پہ 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔ جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے۔

وزیرقانون نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں  ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے۔
پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا  ہے۔