علی رامے؛ پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔ دریا میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 83700 اور اخراج بھی 83700 ہے۔
دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 62118 اور اخراج بھی 62118 ہے۔
دریائے راوی ، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم تمام دریاؤں میں پانی کے بہاو کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔