ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کے دوسرے سپیل سے سیلاب کا خدشہ نہیں، محکمہ موسمیات

NDMA, MET Office, Monsoon, Flood, Second spell of monsoon in Pakistan, City42
کیپشن:  چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور متوقع سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت  کر رہے ہیں۔ فوٹو:24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند روز میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی اور ممکنہ خطرے کی زد میں آنے والی آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات دے دیں۔

 چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور متوقع سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت  کر رہے ہیں۔

 اجلاس میں ڈی جی پی ایم ڈی، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، پاکستان کمیشن انڈس واٹر، سپارکو، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں اور سیلاب کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا  کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے ریلیف آپریشن اور ایمرجنسی سامان بشمول 83 کشتیوں کی وصولی پر بریفنگ جاری ہے۔