خواتین کےلئے جاذب نظرآنا ہوگیا مشکل، کاسمیٹکس پر  23 سے 25 فیصدسیلز ٹیکس لگادیا گیا

13 Jul, 2023 | 06:45 PM

اقصٰی شاہد   : خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا ۔میک اپ کے سامان پر 23 سے 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ۔

فیس واش 350 سے بڑھ کر 575 روپے تک پہنچ گیا ۔برانڈڈ فیس واش4000 سے بڑھ کر5800 روپے تک کا ہوگیا ۔مسکارا 100 روپےسے بڑھ کر 350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کاسمیٹکس کے بزنس سے وابستہ کاروباری افراد اور بیوٹی سیلونز کے مالکوں کےساتھ خواتین بھی پریشان ہیں۔

فیس واش 350 سے بڑھ کر 575 روپے تک پہنچ گیا ۔ برانڈڈ فیس واش4000 سے بڑھ کر5800 روپے تک کا ہوگیا ۔ مسکارا 100 روپےسے بڑھ کر 350 روپے کا ہوگیا

کاسمیٹکس کے دکانداروں کو کاروبارکم ہونے کی فکرستانے لگی، کہتے ہیں ہرچیز دگنی قیمت پر چلی گئی، ایسے میں کاروبار کیسے کریں۔

دکانداروں کے ساتھ خواتین بھی مہنگائی کا روانا روتی دکھائی دیں، بیوٹی پارلر چلانے والی ایک خاتون کاکہناتھا کہ ہربجٹ میں کاسمیٹکس کا سامان مہنگا کردیا جاتا ہے۔
دکان سے میک اپ کا سامان خریدتی خاتون نے سارا غصہ حکومت پر اتار دیا، کہتی ہیں ٹیکس تو لئے جاتے ہیں لیکن ٹیکس کا  پیسہ کہیں خرچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔
ٹیکس عائد ہونے کے بعد لپ پنسل 50 روپے اضافے کے بعد 150 روپے ہو گئی ہے۔
سستا بلش آن 150 سے بڑھ کر 350 روپے کا ہو گیا ہے، برانڈڈبلش آن کِٹ 500 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح سستی لپ اسٹک 150 سے بڑھ کر 400 اور بالوں کا سستا کلر 125 سے بڑھ کر 350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ برانڈڈ ہئیر کلرز کی قیمت 900 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

فیشل کے لئے استعمال ہونے والی غیر ملکی پروڈکٹس کی قیمتیں بھی دوگنا  سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جبکہ ملکی پروڈکٹس کی قیمتیں دوگنا سے کچھ کم بڑھی ہیں۔۔ 

مزیدخبریں