ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کےمختلف شاہراہوں کے دورے،ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے،مستنصر فیروز

cto traffic,visited,different areas,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے جائزہ لینے کےلئے مختلف شاہراہوں کے دورے، سی ٹی او لاہور نے علامہ اقبال روڈ،  گڑ ھی شاہو، دھرمپورہ، کینال روڈ کا وزٹ کیا۔

  تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے دوران 08 روز میں 01 لاکھ 31 ہزار 670 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی جبکہ ایک دن میں 22 ہزار 402 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی، 37 ہزار 765 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق 72 ہزار 505 موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے، کوئی بھی پولیس اہلکار،  سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین پابندی سے مستثنٰی نہیں، چالان کرنا مقصود نہیں،  شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے،شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، سی ٹی او نے شہر بھر میں قائم 190 ناکوں پر ہیلمٹ کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔