واٹس ایپ میں ایڈٹ کا فیچر کب استعمال نہیں ہو سکتا ؟

13 Jul, 2023 | 06:03 PM

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے مئی کے مہینے میں ’ایڈٹ‘ کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس سے صارفین کو اپنے پیغام میں غلطی محسوس ہونے پر ترمیم کرتے ہوئے مکمل پیغام نہ مٹانے کی سہولت دی گئی تھی۔

اپنے پیغام میں ترمیم کے لیے صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو دبا کر رکھیں۔ پیغام منتخب ہونے کے بعد اوپر کی جانب دائیں ہاتھ پر تین نقطوں کو دبائیں اور ایڈٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے پیغام میں تبدیلی کردیں۔لیکن ماہرین کے مطابق ایک صورت میں بھیجے گئے پیغام میں ترمیم کرنا ممکن نہیں ہوتا اور ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کسی تصویر کا کیپشن لکھ کر بھیجیں۔لہٰذا ماہرین کے مطابق جب تصویر کے ساتھ کوئی تحریر بطور کیپشن لکھ کر بھیجی جائے اس کو احتیاط کے ساتھ دیکھ لیا جائے۔

مزیدخبریں