(ویب ڈیسک) سونا خریداروں کے لئے بری خبر، قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے کے بعد 1959 ڈالر فی اونس ہے۔