پی ٹی اے میں افسران کی غیرقانونی تعیناتیوں کا انکشاف

13 Jul, 2023 | 05:20 PM

Ansa Awais

( سٹی42) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں افسران کی غیرقانونی تعیناتیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے میں بھرتیوں کے اشتہار سندھ، فاٹا اور بلوچستان کے عملے کیلئے دیا گیا مگر لوگ پنجاب اور خیبرپختونخواء سے رکھ لیے گئے۔ اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اتھارٹی میں صوبائی کوٹے کو برقرار رکھا جا رہا ہے جبکہ طارق حسین نے اس پر کہا کہ یہ مدعا گھمایا نہ جائے صوبے کو کوٹہ ملنا چاہیئے تھا۔

 تمام تر تفصیلات سننے کے بعد چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نےاس معاملے پر پی ٹی اے کو پھر سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں