ڈالر کی قیمت میں کمی

13 Jul, 2023 | 05:14 PM

سعید احمد : آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج کی قسط آنے کے بعد انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277.48 روپے سے سستا ہو کر 276روپے 46پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 305روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 361 روپے پر برقرار رہی، جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں پچاس پیسے اضافے سے76روپے 70پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20پیسے سستا، 73روپے 20پیسے کا ہو گیا۔

مزیدخبریں