ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر سرفرازکی  خرابیِ صحت کی بنا پرجیل سے طلبی کی پولیس درخواست خارج

Umar Sarfraz Cheema, City42, Anti Terrorist Court
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں جیل سے طلبی کے معاملہ  کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی جیل سے طلبی کی درخواست ملزم کی خرابی صحت کے باعث خارج کر دی ۔

عدالت نے گزشتہ دنوں 13 جولائی کیلئے پولیس کی جانب سے عمر سرفراز کی جیل سے طلبی کی درخواست منظور کی تھی ۔

عمر سرفراز چیمہ کو صحت خراب ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا ۔

عدالت نے میڈیکل بنیادوں پر طلبی کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیس ملزم کی صحت بہتر ہونے پر دوبارہ طلبی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

انسداد دہشت گردی کورٹ کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔

کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی صحت خراب ہے ۔ڈاکٹر نے سفر سے منع کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔