بھاٹی گیٹ آتشزدگی، پولیس کی مدعیت میں رپٹ درج

13 Jul, 2023 | 04:41 PM


سٹی42: بھاٹی گیٹ آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ کی بھاٹی گیٹ پولیس نے دفعہ 174 کے تحت رپٹ درج کر لی۔
رپٹ اے ایس آئی خادم حسین کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
پولیس نے آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی 10 لاشیں میو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کی تھیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 7 ماہ کا بچہ علمدار ،16 سالہ سانیہ ، 17 سالہ سیماب 25 سالہ امبر اور 40 سالہ فرزانہ ، 60 سالہ سائرہ ، 6 سال انزال ،12 سالہ ساحل،14 سالہ سرفراز اور 35 سالہ عادل شامل ہیں۔
پوسٹمارٹم کے بعد  لاشیں حقیقی ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں