ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی 122 روپے کلو بولی مسترد کر کے چینی 130 روپے کلو خریدنے کی تیاری

Utility StoresCorporation, Suggar purchase, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: یوٹیلیٹی اسٹورزکی اتظامیہ کی جانب سے  وزیر اعظم پیکچ کےتحت مہنگی ترین چینی خریدنے کی تیاری کی اطلاعات ملی ہیں۔

زرائع کے مطابق فی کلو 122کی بولی مسترد کر کے  130روپے کلو پرچینی خریدنے کا اصولی فیصلہ  کیا گیا ہے۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز  زرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی خریدنے کےسواکوئی آپشن نہیں، کارپوریشن کے زرائع سے پتہ چلا ہے کہ  فی کلو 130روپے کی بولی پر چینی خریدنے کاپروگرام بنایا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک چینی خریدنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزنے130 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی ہوئی ہے۔ یہ بولی 10ہزارمیٹرک ٹن چینی کیلئے موصول ہوئی۔

کارپوریشن نے حال ہی میں122 روپےکلو کی موصول بولی مسترد کردی تھی۔ اب کہا جا رہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔ شہری سستی چینی سے محروم,اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں  اس لئے مزید چینی خریدنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پیکچ کےتحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے  مستحقین کیلئے چینی کی قیمت70روپے کلو مقرر ہے۔ دیگر شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی قیمت91 روپے کلو مقرر ہے۔