گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

13 Jul, 2023 | 04:17 PM

سعید احمد : مالی سال 23-2022 میں ڈالر کی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی، پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت 55فیصد، موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت 35فیصد کم ہوئی۔
 مالی سال 23-2022 میں ڈالر کی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی، پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت 55فیصد کم ہوئی۔ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث سامان کی درآمد میں مشکلات اور بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے گاڑیوں کی فروخت کم  ہوئی۔موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت 35فیصد کم ہوئی۔پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 48فیصد کم ہوئی, بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41فیصد کم ہوئی,خام مال کی قلت، درآمدات میں مشکلات کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہوئی۔

مزیدخبریں