ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوم شہدائے کشمیر پر کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت اورر عوام 1931 میں ڈوگرہ راج کی بربریت کا نشانہ بننےوالے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانوے سال گزرنے کے بعد بھی ڈوگرہ راج مودی راج کی شکل میں برقرار ہے اور کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہاہم کشیمیری عوام کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔