درنایاب: ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے پانچ ارب سے زائد فنڈز فوری مانگنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فنڈز مانگنے کا باعث بنا ہے , مارکیٹ بیسڈ ریٹس میں پندرہ فیصد اضافہ اور سپورٹس کمپلیکس کو ایک سال چلانے کی مد میں اخراجات بھی سبب بنا ، ایل ڈی اے نے تعمیراتی لاگت میں اضافے کی مد میں دو ارب پندرہ کروڑ کا تخمینہ لگایا ہے ۔
سپورٹس کمپلیکس کو ایک سال تک چلانے کی مد میں ایک ارب بیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، ایم آر ایس ریٹس بڑھنے سے پی سی ون پر نظر ثانی کرنے سے ایک ارب سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس منصوبہ اس سے قبل دس ارب چالیس کروڑ کی لاگت پر مشتمل تھا ، تین کیٹگری میں فنڈز کے تخمینہ سے منصوبہ سترہ ارب سے تجاوز کرجائے گا ،ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کرنے سے قبل ڈی جی کو منظوری کے لئے ارسال کردی۔