( سٹی42)شہر لاہور میں ڈینگی کے خطرات پھر بڑھنے لگے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے 933 کے قریب ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے کیسز79 تک جاپہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں 280 کیسزر یکارڈ کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں جو پوری ٹانگ کو ڈھانپیں جبکہ اپنے کپڑوں پر مچھر سے بچانے والے سپرے کو چھڑکیں۔ اگر آپ کے علاقے میں مچھر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔ اپنے گھروں، برتنوں ، ٹوٹے ہوئے ٹائروں ، گلدانوں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ ڈینگی بخار کی ویکسین ضرورلگوائیں۔