عمران خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

13 Jul, 2023 | 11:11 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

  تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا میں 2اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں  فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے، اے ٹی سی ججس ابو الحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ، اے ٹی سی نے  کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزیدخبریں