گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

13 Jul, 2023 | 09:31 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: گلگت بلتستان (جی بی) کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا.

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عہدے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے تین ارکان نے رات گئے  انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب دن 12 بجے ہوگا، امیدوار آج صبح 10 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔

مزیدخبریں