ویب ڈیسک: بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں دولہے کو وگ پہن کر گنجا پن چھپانا مہنگا پڑگیا ، سسرالیوں دھوکا ملنے پر خوب پٹائی لگائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بارات لے کر آنے والے دلہے کے سر پر قدرتی بال موجود نہیں تھے اس نے شادی کی پوری تقریب میں اپنے سر پر مصنوعی بال لگائے ہوئے تھے، تاہم دلہے کے گنجے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب دلہن کے رشتہ داروں کے ساتھ آئے ایک شخص کو اس پر شک ہوا اور اس نے باقی لوگوں کو بھی اس سے متعلق بتا دیا، جس پر لوگوں نے دلہا کو مارنا شروع کردیا۔
गया में पोल खुलने पर गंजे दूल्हे की जमकर धुनाई, नकली बाल लगाकर दूसरी शादी रचाने पहुंचा था शख्स। डोभी थाना अंतर्गत बजौरा गांव का है मामला। वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल।#Gaya #ViralVideo #Bihar #BiharPolice pic.twitter.com/rGgvlkah8z
— Bihar Tak (@BiharTakChannel) July 11, 2023
سوشل میڈیا پر دلہا کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے.