اداکارہ ماورہ حسین کے مداحوں کے لئے پریشان کن خبر

13 Jul, 2022 | 07:12 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا  ہوگئیں۔ انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا پازیٹو واحد پازیٹیویٹی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ ماورہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا پازیٹو واحد پازیٹیویٹی ہے جس پر میں خوش نہیں تاہم شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ انشاء اللہ میں جلد صحتیاب ہوکر کام پر واپس آؤں گی۔

مزیدخبریں