(رضوان نقوی) سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے غبن کا الزام ،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے،شیخ رشیدپرسرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپے کے غبن کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخ رشید کو طلب کر لیا، ان پر لائف ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کو فروخت زمین کی سرکاری فیس میں خورد برد کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کیا۔ انہیں زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا، اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر پیش نہ ہونے پرشیخ رشید کو یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دیاگیا۔
شیخ رشید مشکل میں پھنس گئے
13 Jul, 2022 | 06:19 PM