جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شمولیت خطرے میں

13 Jul, 2022 | 03:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کی سال 2023  ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا اگلے برس جنوری میں آسٹریلیا میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے دستبردار ہو گیا، جس کے باعث اس کی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی مشکل میں پڑگئی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروٹیز نے ون ڈے سیریز ری شیڈول کرنے کا کہا تھا، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کے باعث اسے متبادل تاریخیں نہ مل سکیں۔

 کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سپر لیگ کا حصہ تھے، لیگ سے ٹیمیں براہِ راست ورلڈ کپ دو ہزار تئیس میں کوالیفائی کرسکتی ہیں، ون ڈے میچز کوالیفکیشن کی کٹ آف ڈیٹ 30 مئی سے پہلے نہیں کھیلے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کی جانب سے جار ی بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے آئی سی سی کی منظوری سے پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچز 12، 14 اور 17 جنوری کو کھیلے جانے تھے۔

مزیدخبریں