ویب ڈیسک:امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ایک انٹرویو میں دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا ہے کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جان بولٹن نے وضاحت نہیں کی کہ کن ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی۔
خیال رہے کہ جان بولٹن 2018 سے 2019 تک سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رہے تھے، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے جان بولٹن نے وینیزویلا میں امریکی فوج کی مداخلت کی وکالت کی تھی۔