لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی  دیدی

13 Jul, 2022 | 12:25 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سدھو موسے والا کےقتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دے دی۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 جولائی کو دورانِ تفتیش لارنس بشنوئی نے ایک مرتبہ  پھر سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے  کہ  وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تاہم دہلی پولیس نے انکشاف کیا ہے لارنش بشنوئی نے سلمان خان کو معاف کرنے کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کمشنر ایچ جی ایس دھالیوال  کا میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ لارنس بشنوئی نے  دورانِ تفتیش بتایا کہ اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور  (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔

تفتیش کے دوران اس نے مزید کہا کہ اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔

مزیدخبریں