ویب ڈیسک:پڑوسی ملک بھارت میں ایک آٹو رکشہ کے اندر 27 مسافروں کی سفر کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین سنجیدہ سے مزاحیہ تک کئی قسم کے مواد اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی چیزیں ان کے اپنے انداز میں کچھ منفرد ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر اکثر صارفین کے ہوش اُڑ جاتے ہیں، ایک حالیہ وائرل کلپ اس کی ایک اہم مثال ہے۔
یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اُتر پردیش میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک تیز رفتار آٹو رکشہ کو روکا۔پولیس حکام نے جب رکشہ سے مسافروں کو اُترنے کو کہا تو وہ اس سے اترنے والے مسافروں کی تعداد دیکھ کر حیران رہ گئے۔
Sharing is Daring
— pratiksha (@pratiks36264487) July 11, 2022
Katro Ke Khiladi
27 people in one Auto in Fatehpur UP????????#Fatehpur pic.twitter.com/13f8likCnL
ایک آٹو رکشہ میں ڈرائیور کے علاوہ 3 مسافر بیٹھ سکتے ہیں، جبکہ روکے گئے اُس رکشہ میں سے بچوں، نوجوانوں اور زائد عُمر کے افراد سمیت 27 مسافر باہر نکلے، جب پولیس مسافروں کی گنتی کرنے لگی تو دنگ رہ گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مسافر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس رکشے کو ایک ’منی بس‘ قرار دیا ہے۔