کیا اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے ؟آصف زرداری کا اہم بیان

13 Jul, 2022 | 09:07 AM

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں۔ 

نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے، میں اب پنجاب جارہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے، اب میں لاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بناؤں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری میت جب لحد میں اتاری جائے گی تو ہمارا کفن پارٹی پرچم ہوگا۔

مزیدخبریں