(ویب ڈیسک)عیدالاضحی کی آمد آمد ہے جس حوالے سے حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سرکاری ملازمین کشمکش کا شکار ہیں کیو نکہ حکومت نے5 کی بجائے 3 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نےعیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، عید کی چھٹیاں 20 جولائی سے 22 جولائی بروز منگل، بدھ، جمعرات ہوں گی، قبل ازیں این سی او سی نے حکومت کو عید پر 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی جس پروزیراعظم آفس کو نئی سمری ارسال کی گئی ،سمری این سی او سی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے نئی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی تھی جو کہ وزیراعظم نے مسترد کرتے 3 چھٹیوں کی منظوری دی۔
3 سرکاری چھٹیاں ہونے پر سرکاری ملازمین پریشان ہیں کیونکہ عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی، وزیراعظم کی ہدایت پروزارت داخلہ نےعید الاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن کیا، جس کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق جمعہ کے روذ تمام تر دفاتر کھولیں جائیں گے جس کے باعث دور دراز سے نوکری کرنے لاہور آئے شہری بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین میں بھی تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔