شہر کے 7 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کردیئے گئے

13 Jul, 2021 | 10:55 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)شہر کے سات تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے گئے ،انسپکٹر اختر حسین ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تعینات، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹر اختر حسین کو ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار کو ایڈیشنل ایس ایچ او سمن آباد، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر قاسم کو ایڈیشنل ایس ایچ او شادباغ اور پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد عالم کو ایڈیشنل ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح سب انسپکٹر محمد ذکاء کو سمن آباد سے ایڈیشنل ایس ایچ او غازی آباد، سب انسپکٹر کاشف یوسف کو مصطفی ٹاؤن سے ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ، ایس ایچ او لٹن روڈ انسپکٹر ریحان انور کو ایس ایچ او بھاٹی گیٹ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ حافظ صداقت علی اور ایڈیشنل ایس ایچ او شادباغ وقار حسین کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے،آئی جی پنجاب نے لاہورکے متعددافسران سمیت 50 افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا، تبدیل ہونےوالوں میں لاہورکےمتعددافسران شامل ہیں،غلام مبشرمیکن کوایس ایس پی آئی اےبی لاہور،ذیشان حیدرکوایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور،آصف امین اعوان کوایس پی آپریشنزصدرلاہور،شعیب خرم کواےآئی جی انسپکشن پنجاب،عائشہ بٹ کوایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن تعینات کیاگیا۔

مزیدخبریں