اقراء عزیز نےشوبز انڈسٹری میں کب قدم رکھا؟انٹرویو سامنے آگیا

13 Jul, 2021 | 10:43 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز اب تک کئی مشہور اورکامیاب ڈراموں  میں کام کرچکی ہیں ،اقراء عزیز   نےشوبز انڈسٹری میں کب قدم رکھا؟انٹرویو سامنے آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  اقرا عزیز نےایک انٹرویو کےدوران بتایاکہ وہ بہت چھوٹی سی عمرمیں شوبز کی دنیامیں آچکی تھیں کیوں کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا۔ اداکارہ نےکہاکہ وہ اپناشوق پورا کرنے کیلئےاپنی والدہ کاڈوپٹہ باندھ کربھارتی فلموں کےگانوں پر رقص کرتی اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتی تھیں۔

اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھیں جب انہوں نے ڈراموں میں کام شروع کردیا تھا اور انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ لوگ اس انڈسٹری سے متعلق کیا سوچتے ہیں، اس شعبے کو غلط کہا جاتا ہے یا اچھا مانا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اداکاری کا شعبہ کیسا ہے؟ اور میرے گھر والے بھی بس اتنا جانتے تھے کہ ان کی بیٹی کو اداکاری کا شوق ہے۔

مزیدخبریں