غیر ملکی ایئرلائنز  کی پروازوں کی تعداد 50 فیصد کرنے کافیصلہ۔۔

13 Jul, 2021 | 09:48 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائنز  کی پروازوں کی تعداد 50 فیصد کرنےکاناٹم جاری کر دیا، تمام غیر ملکی ایئر لائنز 15 جولائی سے اپنےفضائی آپریشن کی50فیصدپروازیں پاکستان کیلئے آپریٹ کرسکیں گی،فیصلےکےتحت روزانہ مزید2500سے3000افرادپاکستان آ سکیں گے۔
 تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےغیرملکی ایئر لائنز کی پروازوں کی تعداد 50 فیصد کرنے کا ناٹم جاری کر دیا،جاری ناٹم کے مطابق تمام غیر ملکی  ایئرلائنز 15 جولائی سے اپنے فضائی آپریشن کی 50 فیصد پروازیں پاکستان کے لئے آپریٹ کر سکیں گی۔ کوروناپھیلاؤ کے  باعث این سی او سی کی ہدایات پر کچھ عرصہ قبل غیر ملکی ایئرلائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد پروازوں تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محدود فضائی آپریشن کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپسی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا،مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ نے آج غیر ملکی پروازوں کے آپریشن کو 50 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی ، فیصلے کے تحت روزانہ مزید2500سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے۔

مزیدخبریں