محکمہ سیاحت کا تاریخی قلعہ تلاجہ  کی بحالی کا فیصلہ ۔۔۔

13 Jul, 2021 | 08:59 PM

سٹی42: محکمہ سیاحت نے خوشاب میں واقع تاریخی قلعہ تلاجہ  کی بحالی کا فیصلہ کرلیا,مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود  کا کہنا تھا کہ  قلعہ تلاجہ میں سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

  تفصیلات  کے مطابق  مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا  جس میں سیکرٹری ٹوارزم اینڈ آرکیالوجی پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری کلثوم ثاقب، ایم ڈی ٹی سی پی تنویر جبار، ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل، پنجاب یونیورسٹی سے چیئرمین آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حمید نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی مقصود احمد ملک کی قلعہ تلاجہ کے تاریخی پس منظر پر بریفنگ دی مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود  کا کہنا تھا کہ  قلعہ تلاجہ میں سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،قلعہ تلاجہ کے قریب واش رومز اور فوڈ پوائنٹس بھی بنائے جائیں،دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے جیپوں کا ٹریک بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بحالی کے بعد قلعہ تلاجہ میں طلبہ  کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مشیر سیاحت کی آرکیالوجیکل سٹڈی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ،انہوں نے مزید کہا کہ بیس سٹیشن پر پارکنگ اور مختلف مقامات پر سیڑھیاں تعمیر کی جائیں، بلندی پر 3 سے4 ویو پوائنٹ بنائے جائیں گے، باڑ بھی لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں