ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں کھیلوں کو بحال کرنے کا منصوبہ ٹھپ..

سرکاری سکولوں میں کھیلوں کو بحال کرنے کا منصوبہ ٹھپ..
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کوبحال کرنےکامنصوبہ ٹھپ،سپورٹس شروع کروانے کیلئے سکولوں میں فزیکل ٹیچرز کم پڑ گئے، شہر کے 1148سرکاری سکولوں میں صرف 250 پی ٹی ٹیچر دستیاب ہیں۔
تفصیلات کےمطابق  شہر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کو بحال کرنے کا منصوبہ ٹھپ ہوکر رہ گیا، سپورٹس شروع کروانے کیلئے سکولوں میں فزیکل ٹیچرز کم پڑ گئے، شہر کے 1148سرکاری سکولوں میں صرف 250 پی ٹی ٹیچر دستیاب ہیں، کھیلوں کے مقابلوں کیلئے پی ٹی ٹیچرز کو بڑے پلے گراؤنڈز رکھنے والے سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے،  ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں سپورٹس شروع کروانے کیلئے پی ٹی ٹیچرز کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

ریشنلائزیشن کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کے پاس موجود پی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات مانگ لیں ، پشاور سکول واقعہ  کے بعد سکولوں میں غیرنصابی سرگرمیاں وقتی طورپر روک دی گئی تھیں، ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق اساتذہ کو تبدیل کرکے بڑے پلے گرائونڈز والے سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔