ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل گرل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آگئے

ماڈل گرل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کی تفتیش کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی، ماڈل گرل نایاب کے قتل کی وجہ کا تعین بھی نہیں کیاجاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کی تفتیش کا معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی،مقتولہ نایاب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل نایاب کے قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیاجاسکا، مقتولہ نایاب سےزیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نایاب کے گلے پر تشدد کے نشانات ملےہیں،مقتولہ کے منہ میں خون جمع ہواتھا،مرنے سے پہلے مقتولہ نایاب نے قہہ بھی کی تھی،مقتولہ کا پوسٹ مارٹم موت کے چالیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد کیاگیا،موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کیاجائےگا۔

قبل ازیں  پولیس کے مطابق ڈیفنس بی میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب وقوعہ سے پہلے دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس میں ایک پارٹی میں گئی، جہاں کسی بات پر مقتولہ اور اس کے دوستوں میں جھگڑا ہوا اورتکرار کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر واپس آئی اور سوتیلے بھائی کو فون کیا۔

مقتولہ کا بھائی اس سے ملنے آیا اور کچھ وقت ساتھ گزارکر نایاب کو گھر چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے دوستوں کو شامل تفتیش کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نایاب کے قتل میں کوئی قریبی عزیز ملوث ہوسکتا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ  برہنہ لاش برآمد ہوئی  تھی، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی، ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ  آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer