وزیر اعظم کےبھانجے حسان نیازی کی مشکلات میں اضافہ

13 Jul, 2021 | 06:15 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: پنجاب بار کونسل نےوزیر اعظم  کےبھانجےحسان نیازی ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے
  تفصیلات کے مطابق  پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کی جانب سے سنئیر وکیل اور اسکی خاتون کلانٹ پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایڈووکیٹ ایاز بٹ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کردیا ۔وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل امجد اقبال نےمحمدایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کی ۔وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل نے معاملہ مزید کارروائی  کیلئےایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کوبھجوادیا۔ پنجاب  بار کونسل نے17جولائی کیلئےحسان نیازی سےجواب طلب کر لیا ہے ۔محمد ایازبٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کےخلاف کارروائی  کیلئے  پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حسان نیازی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ مجھے اور میری کلائنٹ پر تشدد کیا ہے

مزیدخبریں