سٹی 42: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کارروائی، این او سی کے بغیر قومی ہیروز کی تصاویر کے ساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی کتابیں ضبط کر لی گئیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ پبلشرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر منظور شدہ کتابوں کا سٹاک ضبط کر لیا ہے۔ قومی ہیروز کی تصاویر کے ساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر کی اشاعت پر کتابیں ضبط کی گئی ہیں۔ ؎
-- پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ سوشل سٹڈیز کی کتابوں کا سٹاک قبضے میں لے لیا - پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اعلی حکام نے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پبلیکیشن کو بین کرنے کا فیصلہ کرلیا pic.twitter.com/eUahztyNmZ
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) July 12, 2021
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ سوشل سٹڈیز کی کتابوں کا سٹاک قبضے میں لے لیا ہے ۔ بورڈ حکام کے مطابق کتابوں کی اشاعت کے لئےاین او سی حاصل کرنا لازمی ہے، این او سی کے بغیر اور خلاف ضابطہ کتاب کی اشاعت پر کارروائی کی گئی ہے۔