پنجاب پولیس کو جدید طرز پر منتقل کرنے کیلئے اہم اقدام

13 Jul, 2021 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: لاہور کے 45 سمیت پنجاب بھر کے 443 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سابق آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے لاہور کے 5 سمیت صوبہ بھر کے 50 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کا درجہ دینے کا آغاز کیا تھا، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کو دو مخصوص حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بیرونی حصہ میں عوام کی درخواستوں پولیس تفتیش، انتظارگاہ سمیت دیگراقدامات کرکے کمرے تعمیر کیے گئے اور فرنٹ ڈیسک کو بھی وہاں منتقل کیا گیا۔

پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے عقبی حصہ مختص کیا گیا جہاں پر پبلک کی اپروچ کو کم کیا گیا تھا تاکہ دفتری امور بہتر طریقے سے نمٹائے جاسکیں، اب آئی جی پنجاب انعام غنی نے بڑے پیمانے پر تھانوں کو نئے پیٹرن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں پر لاگت اور آئی ٹی کے اقدامات کے حوالے سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اخراجات کی تفصیل کے بعد پنجاب بھر میں تھانوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں