سٹی42: میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت یا نااہلی۔۔۔کچہری،قرطبہ، سول سیکرٹریٹ سٹیشن سمیت متعددسٹیشنز پر کروڑوں کی لاگت سے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس ناکارہ، مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں بنائی گئی میٹرو بس سروس تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ،میٹرو بسوں میں آتشزدگی اور آئے روز حادثات کے ساتھ ساتھ متعدد سٹیشنز بھی انتظامیہ کی نا اہلی کی مثال بننے لگے۔ شہر میں نئے پبلک ٹوائلٹس تو نہ بن سکے مگر میٹرو سٹیشنز پر موجود پبلک ٹوائلٹس کوبھی تالے لگ گئے، کچہری ، قرطبہ اور سول سیکرٹریٹ سمیت میٹرو کےمتعددسٹیشنز پرموجود پبلک ٹوائلٹس ناکارہ ہو گئے۔
پبلک ٹوائلٹس کےدروازوں پرتالےسینٹری سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،میٹرواستعمال کر نیوالےمسافروں کوشدیدمسائل درپیش ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ میٹرو سٹیشنز پرموجود پبلک ٹوائلٹس کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے۔ میٹروسٹیشنز پرکروڑوں کی لاگت سے دی جانے والی سہولیات کی حفاظت نہ کی گئی توجلد میٹرو ٹریک کھنڈرات میں تبدیل ہو جائیگا۔
میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت یا نااہلی... سٹیشنز ناکارہ ہوگئے
13 Jul, 2021 | 05:25 PM