سٹی42: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شہدا کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 500 مساجد شہید کرکے مندر بنائے جارہے ہیں،پاکستانی طلبہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آوازبلند کریں۔
تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں شہدا کشمیر ڈے تقریب کااہتمام جی سی یو کشمیر سوسائٹی کے زیرانتظام کیا گیا،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،وائس چانسلرجی سی یوڈاکٹراصغرزیدی،اساتذہ اورطلبہ نےشرکت کی۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ جی سی یو کیجانب سے کشمیری اور فلسطینی سوسائٹی کا قیام خراج تحسین ہے۔جی سی یونیورسٹی کےطلبہ کیجانب سے کشمیری ریسرچ دیکھ کر خوشی ہوئی۔بھارت جغرافیائی اعتبار سے کشمیر میں ہندوؤں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔کشمیری تعلیمی اور سرکاری اداروں میں ہندوؤں کی نشستیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ہمیں کسی مسیحا کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے اندر کے مسلمان کو جگانا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ مشال جرات اور ہمت کا پیکر ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔ تقریب میں کشمیر سوسائٹی کیجانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم بربریت پر تقاریر اور نغمے بھی پیش کیےگئےجبکہ مشال ملک کی نو سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے کشمیر اور اپنے والد پر نظم بھی سنائی۔