واٹس ایپ نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

13 Jul, 2021 | 04:55 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(ویب دیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے لئےزبردست فیچر متعارف کرا دیا ، اس فیچر کے ذریعے صارف کال کے دوران دیگر آپشنز آسانی سے ڈھونڈ سکے گا جبکہ سکرین کے نیچے رنگ کا آپشن بھی موجود رہے گا، اس فیچر کے ذریعے صارف گروپ میں مِس کی ہوئی کال کو دوبارہ جوائن کر سکتاہے،یہ آپشن فی الحال آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لئےہے البتہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ فیچرز اینڈرائیڈ صارفین کے لئےبھی میسر ہوں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔

صارفین  واٹس ایپ استعمال کرنےکرنے لئے انٹرنیٹ کے محتاج ہیں اس مشکل کو اب انتظامیہ کی جانب سے دور کرنے کا فیصلہ کیاگیا،واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیاتھا جس کے تحت صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ کو استعمال کرسکے گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں