مانیٹرنگ ڈیسک:عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نوٹیفکیشن کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہاہے اور اسے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن قرار دیا جارہا تھا۔
ایک روز قبل نجی ٹی وی کی جانب سے خبر جاری کی گئی کہ حکومت نے عید کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 20 سے 22 جولائی تک ہوں گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو بکرا عید کے موقع پر چار چھٹیاں دینے کی سفارش بھیجی ہے۔ اگر تین چھٹیاں منظور کی جاتی ہیں تو تمام سرکاری ملازمین کو عیدکے تیسرے روز کام پر آنا ہو گا۔