ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری

13 Jul, 2021 | 03:51 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ذیابیطس کے مریض اب شوگر ٹیسٹ کریں گے تھوک کے ذریعے ۔۔۔اب سوئی سے انگلیاں چھلنی کرنی پڑیں گی نہ سرنج سے خون نکلوانا پڑے گا ۔

آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے ایک ایسی پٹی ایجاد کی ہے جو مریضوں میں تھوک کے ذریعے شوگر چیک کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو کاسل کی تیارکردہ پٹی میں ایک ٹرانزسٹر نصب ہے جس میں شامل انزائم تھوک کے ذریعے گلوکوز کی سطح کا پتا چلا سکتا ہے۔

اس وقت شوگر ٹیسٹ کرنے کے لئے  سوئی کی مدد سے انگلی سے خون کا قطرہ لے کر سٹرپس پر ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے تاہم اب شوگر کا ٹیسٹ خون کی بجائے تھوک کے نمونے سے کیا جا سکے گاجس میں کچھ گھونپنا نہیں پڑے گی نہ کوئی کٹ لگانا پڑے گا۔

اس نئی ایجاد کو شوگر کے مریضوں کے لئے نئی امید قرار دیا جارہا ہے کیونکہ گھر پر شوگر ٹیسٹ کرنے والے  اذیت ناک عمل سے بچنے کے لئے ٹیسٹ کبھی کبھار ہی کرتے تھے اور اندازے سے انسولین  استعمال کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں