8 ہزار سرکاری اساتذہ مزید کم ہو گئے

13 Jul, 2021 | 03:31 PM

Imran Fayyaz
Read more!

(علی رامے)سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی مزید 8 ہزار آسامیاں خالی ہو گئیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 88 ہزار 841 تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 2985 ہو گئی ہے ۔دو ماہ قبل لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 81 ہزار تھی،اساتذہ کی ترقیوں سے سکولوں میں اسامیاں خالی ہوتی جا رہی ہیں۔پنجاب میں بھر میں 4 لاکھ 59 ہزار اساتذہ کی اسامیاں موجود ہیں،سکولوں میں صرف 3 لاکھ 60 ہزار اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین پر یکم اگست سے سکولوں میں داخلوں پر پاپندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او پرویز اختر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ای اوز کو کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔پہلے فیز میں ڈی ای اوز 13 جولائی تک کورونا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کے بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے،کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں سے رعائیت نہیں ہو گی۔


 

مزیدخبریں