ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سے زائد اقسام کی ویکسین لگوانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

ایک سے زائد اقسام کی ویکسین لگوانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔ ڈبلیو ایچ اوکی اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد کمپنیوں کی ویکسین لگوانا خطرناک رجحان ہے کیونکہ اس کے صحت پر اثرانداز ہونے سے متعلق اعداد و شمار انتہائی کم ہیں۔

یادر ہے جرمنی  پہلا ملک تھا جس نے اپنے شہریوں کو عمر کے حساب سے کورونا سے بچاؤ کی مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی۔ اس وقت دنیا کے متعدد ممالک میں اس وقت ایک ہی طرح کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے ڈوز لگوائے جا رہے ہیں لیکن امریکا، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک میں حکومت نے لوگوں کو مرضی کے مطابق کچھ عرصے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer